7 جون 2014 - 12:33
جبہۃ النصرہ کا خطرناک ترین جلاد ہلاک

النصرہ سے وابستہ ایک خطرناک ترین دھشتگرد شام میں دمشق کے مضافات میں ہلاک ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج غوطہ شرقیہ میں جبہۃ النصرہ سے وابستہ ’’عبد العزیز عرموش‘‘ نامی خطرناک ترین اور جلاد دھشتگرد کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عرموش نے گزشتہ ایک سال کے دوران  شام کے عام شہریوں کا لاتعداد مقدار میں قتل عام کیا اس لیے اس کو ’’جلاد غوطہ‘‘ کہا جاتا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲